پاکستان حج ڈائریکٹوریٹ جدہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوھاب سومرو نے میڈیا سیل مذہبی امور کو مدینہ منورہ میں خصوصی انٹرویو میں حج 2024 کے تجربے کا ایک جائزہ پیش کیا۔
ڈی جی حج عبدالوھاب نے قبل از حج مرحلے کی کامیاب تکمیل پر روشنی ڈالی، اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی حجاج کرام وزارت کی طرف سے فراہم کردہ رہائش اور کھانے کے انتظامات سے انتہائی مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستانی حجاج آرام دہ ہوں اور ان کی سہولتوں کے ہر پہلو کا اچھی طرح سے خیال رکھا جائے۔”
اسوقت بعد از حج مرحلہ جاری ھے جو آسانی اور خیر اسلوبی سے اختتام کی جانب آگے بڑھ رہا ھے۔ عبدالوھاب سومرو نے یقین دلایا کہ پاکستانی زائرین کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے، مدینہ منورہ میں 100 فیصد رہائشیں مرکزیہ کے اطراف واقع ہیں، جس سے پاکستانی زائرین کے لیے مسجد نبوی تک رسائی آسان اور چند منٹوں تک ھے۔
ایک سوال کے جواب میں کہ حج 2025 کے لیے وزارت مزہںی امور کو کیا تجاویز دے سکتے ھیں اور 2025 کے حج آپریشن کو موجودہ حج آپریشن کے تناظر میں کیا اقدامات اٹھانے کا ارادہ ھے جس کا جواب دیتے ھوئے، عبدالوھاب سومرو نے پاکستانی حجاج کے لیے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ “ہم اگلے حج میں رہائش کو مزید آرام دہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہم حج پیکجز میں نئی خصوصیات متعارف کرائیں گے، جس میں فیملی کے لیے علیحدہ رہائش کا امکان بھی شامل ہے تاکہ وہ ایک ساتھ رہ سکیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کے علاوہ ہم ایک مزید مختصر حج پیکج کے اجراء کا ارادہ رکھتے ہیں اس دفعہ 2024 میں شارٹ پیکج حج میں 16 ھزار حجاج تشریف لائے اگلے سال مزید تعداد بڑھے گی۔
عبدالوھاب سومرو نے وزارت مذھبی امور کے عملے کی مستعد کوششوں کی بھی تعریف کی ھے اور مدینہ منورہ پاکستان حج مشن ڈائریکڑ حج ضیا الرحمان کی حج خدمات کو زبردست سراھا، انہوں نے مزید کہا کے پاکستانی حجاج کی ہر جائز شکایت کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ھے۔ حج کے تجربے کو بڑھانے کے لیے وزارت کی کوششیں پاکستانی عازمین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے اور مکمل حج کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی لگن کی عکاسی کرتی ہیں۔