سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا واشنگٹن ڈی سی میں مومی مجسمہ شدید گرمی سے پگھل گیا۔سابق امریکی صدر کا سفید مومی مجسمہ رواں سال فروری میں شمال مغربی واشنگٹن کےایلیمنٹری اسکول کے کیمپس کے باہر نصب کیا گیا تھا
مجسمے کو امریکا میں مقیم آرٹسٹ سینڈی ولیمز چہارم نے بنایا تھا۔ واشنگٹن میں سو ڈگری فارن ہائٹ کی وجہ سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا۔ گرمی سے مجسمے کا سر الگ ہوگیا جب کہ ٹانگیں بھی پگھل گئیں۔