مومن کبھی فسطائیت کے خلاف سر نہیں جھکاتا

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر پنجاب انجینئر افتخار چوھری نے عاشورہ کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا اور قربانیاں حسین اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ مومن کبھی فسطائیت کے خلاف سر نہیں جھکاتا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت کے یزید کے خلاف جو امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے اور اہل خانہ نے قربانی دی اس قربانی کا تقاضا یہ ہے کہ موجودہ وقت کے یزیدوں کے خلاف بھی اواز بلند کی جائے یہی واقعہ کربلا ہمیں سبق دیتا ہے اور اسی پہ ہمیں عمل کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم روا رکھا گیا ہے اور جو کشمیر میں مسلمان قربانی دے رہے ہیں اور جو پاکستان میں جو ظلم روا ہے اس کے خلاف آواز بلند کی جائے ۔محرم کے متبرک مہینے میں وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں