نیشنل ڈرگ سروے کی اصولی منظوری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ڈرگ سروے کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیشنل ڈرگ سروے کی اصولی منظوری دی گئی، سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 15 دن کے اندر سروے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے اور گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں، کچی آبادیوں اور دیگر مقامات سے بھی ڈیٹا لینے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہیے، سروے کے درست ڈیٹا کی اصل اہمیت ہے اور اسی کا فائدہ ہو گا، مستند اور جامع سروے سے ہی انسداد منشیات کے لیے مؤثر فیصلہ سازی ممکن ہوگی۔

https://www.dawnnews.tv/news/card/1231044

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور ادارہ برائے شماریات مل کر سروے کے انعقاد کے لیے طریقہ کار، مطلوبہ ڈیٹا کی نوعیت، نمونے کی شکل اور ٹائم لائن کو وضع کریں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سروے کے انعقاد میں تعاون کے لیے عالمی ترقیاتی اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں