پاک ریلویز پریم یونین کے رہنماء اشتیاق آسی نے کہا ہے کہ ٹرانسفر اور جبری ریٹائرڈ کی دھمکیاں کام نہیں آئیں گی ریلوے کو کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اتوار کو پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اور دھمکیاں راستہ نہیں روک سکیں گی انہوں نے کہا کہ حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری وزیر ریلوے پر ہوگی وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ ریلوے میں خرابیوں کا نوٹس لیں
