جدہ۔سعودی عرب میں پاکستان کمیونٹی نے اپنی محنت اور جانفشانی سے بڑا نام کمایا یہ بات سعودی عرب میں پچیس سال سے زاید وقت گزارنے والے انجینیئر افتخار چوہدری نے اخبارات کو دیے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے لیے دوسرا وطن نہیں بلکہ پہلا وطن ہے کہ جس کے بارے میں شاعر نے کہا تھا
دنیا کے بت کدے میں پہلا وہ گھر خداکا
ہم اس کے پاسباں ہیں وہ پاسباں ہمارا
انجینیئر افتخار چودری جو سعودی عرب میں تقریبا 25 سال رہ کر پاکستان منتقل ہو گئے ہیں وہ اج کل وزٹ پہ جدہ میں مقیم ہیں انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہدمحمد بن سلمان نے سعودی عرب کو لاجواب ترقی کے راستے پر گامزن کیا یوم پاکستان کے موقع پر انجینئر افتخار چوہدری نے کونسل جنرل اف پاکستان جناب خالد مجید اور ان کے معزز رفقائے کار سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ سفارہ اور کونسلیٹ جس طرح پاکستانیوں کی خدمت کر رہے ہیں یہ گزشتہ سالوں میں ناممکن تھی پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور امت مسلمہ کا سرخیل ملک ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا وجود کے لیے ائین اور قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے انصاف کا جو نظام سعودی عرب میں نافذ ہے اگر یہی نظام پاکستان میں موجود ہو تو کوئی کسی قسم کا فتنہ و فساد نہیں ہو سکتا انہوں نے خادم حرمین شریفین اور ان کے صاحبزادے ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کی جن کے ہوتے ہوئے لاکھوں پاکستانیوں کو عزت و وقار کے ساتھ رہنا میسر ہوا انجنیئر افتخار چودھری نے کہا پاکستانی محنت کشوں نے سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے
