سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ مختصر حکم نامہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے تحریر کیا۔
عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 24 جولائی 2024 کے فیصلے میں تصحیح کےلیے وفاق کی متفرق درخواست آئی، اس مقصد کےلیے پارلیمان نے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی تھی۔
اس میں کہا گیا کہ وفاق کی درخواست میں بعض جید علماء کرام کا نام لے کر استدعا کی گئی تھی کہ علماء کرام کی آراء کو مدنظر رکھا جائے۔