راولپنڈی
ریلوے مزدوروں کی ملک گیر تنظیم پریم کے راہنماء وقاص خان نے کہا ہے کہ ریلوے انتظامیہ ادارے کو اپنا خون پسینہ دینے والے مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھے اور انہیں نج کاری کی بھینٹ نہ چڑھائے‘ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریلوے کے مستقبل کے لیے مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ریلوے کے معاملات کو انصاف کی نگاہ سے دیکھے اور عدل کے معیار کو اپنا کر فیصلے کرے اگر اس نے افسروں کو چھوڑ دیا اور مزدوروں کو نج کاری کی بھٹی میں جھونک دیا تو اس سے ریل کا نہیں چلے گی بہتر یہی ہے کہ ریلوے انتظامیہ یک طرفہ فیصلوں کی بجائے پہلے حقائق تلاش کرے اور پھر انصاف اور عدل کے تقاضوں کے مد نظر رکھ کر فیصلے کرے تو اس کے بہترین نتائج مل سکتے ہیں ہم ریلوے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حقائق سے بہت دور سمجھے جانے والے اپنے فیصلوں سے ریلوے جیسے ادارے کو تباہ ہونے سے بچائے اور ریلوے مزدوروں کو جینے کا حق دے اور ان سے روزگار نہ چھینے
