راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال‘ پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں اپنی بہترین سروسز کے باعث ایک معیاری اور بہتر ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے‘ جہاں مریضوں کی بہبود کے علاوہ شبانہ روز محنت کے ذریعے ایم ایس ڈاکٹر فرزانہ ظفر کی قیادت میں انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے‘ ہسپتال کی یہ سروسز منفی مہم باز مافیا اور سستی شہرت کے حامل گروہ کے مذموم مقاصد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں‘ پاکستان مڈیا تھنک ٹینک نے راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف جرائم پیشہ مافیا کی منفی مہم بازی اور ٹک ٹاکرز کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے‘ سول سوسائٹی ممبرز‘ راولپنڈی کے شہریوں اور مریضوں کے لواحقین نے ایسی مہم کی مذمت کی ہے‘ پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کا اجلاس گزشتہ روز یہاں منعقد ہوا‘ جس میں ہسپتال انتظامہ کے خلاف متعصب مافیا کی منفی مہم اور ہسپتال میں مریضوں کی بہبود کے منصوبوں کے لیے ایم ایس ڈاکٹر فرزانہ ظفر کی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کاوشوں کے بہترین نتائج کی روشنی میں مریضوں اور ہسپتال کے ملازمین کی بہبود کے لیے منصوبوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا‘ شہر کے ممتاز سماجی کارکنوں کی ہر دل عزیز سماجی شخصیت پاکستان میڈیا تھنک ٹینک راولپنڈی کے ڈپٹی چیئرمین لطیف شاہ نے بتایا کہ اس دنیا میں مثبت اور منفی قوتوں کی ازل سے ایک جنگ چلی آرہی ہے‘ اور ہم سب شہری‘ سماجی کارکن اور مخیر حضرات مثبت کوششوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ یہی وجہ ہے کہ ہسپتال میں بے شمار ترقیاتی منصوبے تیار ہوئے ہیں اور وہ عوامی اعتماد کی بدولت کامیابی سے چل رہے ہیں‘ ہسپتال میں مارچری کا قیام‘ وارڈز کی تعمیر اور آرائش‘ کے علاوہ ہسپتال کی چار دیواری اور پانی کے حصول کے ٹیوب ویل کی تنصیب سے ہسپتال کا نقشہ ہی بدل گیا ہے‘ ہسپتال میں ترقی کے اس بے مثال سفر کے خلاف کچھ منفی مہم باز اپنے مذموم مقاصد کے لیے متحرک ہوئے ہیں اور انہیں ان کے عزائم میں کامیابی نہیں ملے گی اس منفی مہم بازی کی وجہ سے ہسپتال کی انتظامیہ پر ملازمین اور مریضوں کے لواحقین کا اعتماد پہلے سے بھی ذیادہ بڑھ گیا ہے‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر فرزانہ ظفر گزشتہ پانچ سال سے تعینات ہیں اور ان کی تعیناتی کے بعد ہسپتال میں خیراتی اداروں کی مدد سے وارڈز کی بہتری سمیت لیبارٹریز اور ان ڈور کے علاوہ آؤٹ ڈور مریضوں کی بہبود کے لیے بے شمار منصوبوں پر کام ہوا ہے شہر کے مخیر حضرات ہسپتال کی اتتظامیہ پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کررہے ہیں‘ یہ تو ربیع الاول کا مہینہ ہے‘ یہ رحمت العالمین کا مہینہ ہے‘ منفی مہم بازوں کو چاہیے تھا کہ کم از کم اسی ماہ مبارک کے تقدس میں ہی جھوٹ‘ فریب اور غلط معلومات فراہم کرنے کی مہم سے باز رہتے ایسے عناصر کو اندازہ ہی نہیں کہ ایسی منفی مہم بازی سے مریضوں پر کیا منفی نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ہوں گے‘ یہ تو ربیع الاول کا مہینہ ہے‘ یہ رحمت العالمین کا مہینہ ہے‘ منفی مہم بازوں کو چاہیے تھا کہ کم از کم اسی ماہ مبارک کے تقدس میں ہی جھوٹ‘ فریب اور غلط معلومات فراہم کرنے کی مہم سے باز رہتے ایسے عناصر کو اندازہ ہی نہیں کہ ایسی منفی مہم بازی سے مریضوں پر کیا منفی نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ہوں گے
