ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے
کالاباغ، اٹک، جہلم، گجرات، خان پور، نارووال، خوشاب، دینہ، کندیاں اور چشمہ کے اطراف میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس میں واضح کمی آئی ہے، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔