کراچی(پ ر)ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر وقاص احمد آسی نے ڈی ایس کراچی ڈویڑن ناصر خلیلی کی جانب سے ریلوے کے مزدور رہنماوں کے ڈی ایس آفس، لوکو ًشیڈ، جنرل سٹور کراچی کینٹ، سی اینڈ ڈبلیو شاپ حیدر آباد اور ریلوے کی تمام تنصیبات میں داخلہ پر پابندی عاٸد کرنے کی پر زور مزمت کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت وقت کو چاہیۓ کہ ایسے مزدور دشمن افسر کو فوری طور پر برطرف کرے جو انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے جوکہ ناصرف آٸین پاکستان، لیبر قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی میں مصروف ہے انھوں کہا کہ ILO کا قانون بھی مزدوروں کے حقوق کے لیۓ جاری کسی سرگرمی پر پابندی لگانے کی اجازت نہیں دیتا ہے جبکہ ریل کے محنت کش اپنی ماہانہ تنخواہ میں تاخیر اور ریلوے کالونیوں میں پانی کی بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور چیٸرمین ریلوے کے سامنے اپنے جاٸز مطالبات پیش کرنا چاہتے تھے تاکہ انکے دکھوں کا کچھ مداوا ہوسکے مگر ڈی ایس کراچی کو اپنے عیب کھلنے کا ڈر تھا جس پر وہ چراغ پاہ ہوگۓ اور بدحواسی کے عالم میں وہ مزدور دشمن اقدامات پر اتر آۓ جس کی جتنی بھی مذمت کی جاۓ وہ کم ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدور رہنماٶں منظوراحد رضی، محمدنسیم راٶ، منظوراحمدملاح، محمد جنید اعوان اور مجید سولنگی پر لگاٸی گٸی پابندی فی الفور ختم کی جاۓ اور مزدور دشمن اقدام کرنے والے ڈی ایس کراچی کو فوری طور پر برطرف کرکے قانونی کارواٸی کی جاۓ۔
