حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ پی ایچ ایل)میگاموٹر کمپنی (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے 50 فیصد حصص خریدے گی۔ حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی ) کی ذیلی کمپنی ایچ پی ایچ ایل اور میگا کنگلو میریٹ (پرائیویٹ )لمیٹڈ (این سی پی ایل)کی ذیلی کمپنی میگا موٹر نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اس حوالہ سے نوٹس جمع کرایا ہے ۔ اس ٹرانزیکشن کا بنیادی مقصد ایچ پی ایچ ایل اور این سی پی ایل کے اشتراک کار سے آٹو انڈسٹری میں جدت کا فروغ ہے۔
ایچ پی ایچ ایل الیکٹرانک گاڑیوں کی مارکیٹ میں اپنی شراکتداری کو وسعت دینے کے اقدام کے تحت میگا موٹر کمپنی سے اشتراک کار کر رہی ہے اور دونوں کمپنیاں کاروبار میں 50 ، 50 فیصد حصص کی مالک ہوں گی ۔ واضح رہے کہ میگا موٹر قبل ازیں سپلائی ،مینوفیکچرنگ اور ٹیکنیکل شراکتداری کیلئے بی وائی ڈی آٹو سے معاہدہ کر چکی ہے جس کے تحت پاکستان میں بی وائی ڈی کی گاڑیاں فروخت کی جائیں گی ۔