خلوص اور محبت کا اظہار

اسلام اباد /مٹھی تھر پارکر ()مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ دورہ سندھ کے دوران تاجروں نے جس خلوص اور محبت کا اظہار کیا ہے وہ سرمایہ حیات ہے ہم نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے اور ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائی ہے ،مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ ہر فورم پر اواز بلند کی اور جہاں احتجاج کی ضرورت ہوئی وہاں ملک گیر ہڑتال کر کے حکومتوں کو تاجر دشمن پالیسیوں کو واپس لینے پر مجبور کیا ائی ایم ایف کے ایماء پر حکومت نے تاجر دوست سکیم نافذ کرنے کی کوشش کی جو دراصل تاجر دشمن سکیم تھی اس کے خلاف ملک کیر شٹر ڈاؤن کر کے حکومت کو اسے واپس لینے پر مجبور کیا وہ گزشتہ روز یہاں مٹھی تھر پارکر میں مرکزی جنرل سیکریٹری سید عبد القیوم آغا اور صوبہ سندھ کے صدر وقار حمید میمن کے ہمراہ مٹھی تھر پارکر آمد پر انجمن تاجران تھر پارکر کے صدر شام سندر ،چیرمین اسلم قائم خانی اور مختلف شعبہ ہائے تجارت سے منسلک ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی طرف سے پرتپاک استقبال کے بعد گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر تاجر برادری کی فلاح اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کو مضبوط بنانے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی کاشف چوہدری نے کہا کہ معیشت کا برا حال ہے اور حکومت جھوٹے دعوے کرتے ہوئے تھک نہیں رہی راگ الاپے جا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے اور سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہی ہے لیکن درحقیقت نہ تو مہنگائی کم ہو رہی ہے اور نہ ہی عام عوام کی زندگیوں میں کوئی اسانیاں پیدا ہو رہی ہیں حکمرانوں کو شیشے کے محلات سے باہر نکل کر آن گراؤنڈ اشیائے خور و نوش سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ ان کے ہوش ٹھکانے ا سکیں ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہاں تو 2700 سی سی کی گاڑی میں بیٹھ کر ایک مجسٹریٹ دیگر عملے کے ہمراہ بازاروں میں الو پیاز کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے ان کی گاڑیوں میں غریب عوام کے ٹیکس کاپیسہ جلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے کارخانے بند ہو رہے ہیں لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں بجلی کے بلوں میں 13 قسم کے ٹیکس لیے جاتے ہیں جبکہ ایک عام تاجر 44 قسم کے ٹیکس ادا کر رہا ہے لیکن اسے کوئی سہولت میسر نہیں ہے عوام اور تاجروں کے ٹیکس کے پیسے پر حکمران عیاشیاں کرتے ہیں انہیں اپنی عیاشیوں کو ختم کرنا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی اخراجات پر کم از کم 35 فیصد کٹ لگایا جائے حکومت کفایت شعاری کو اپنائیں اور ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے تاجر دوست پالیسیاں بنائی جائے تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں اور عام عوام کی زندگیوں میں اسانیاں پیدا ہو سکیں ۔اس موقع پر سنیل کمار ،جئے پرکاش ،نیچل داس ،کملیش ،دلیپ سنگھ ،امن دلیپ ،لدا رام ،دولت گی ،چندن سنگھ ،یسین مغل ،عبدالماجد سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں