صدیق الفاروق دارِ فانی سے کوچ کرگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء صدیق الفاروق کا انتقال ہوگیا۔ وزیراعظم کے سابق پریس سیکریٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے

صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے، مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے، چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری اطلاعات صدیق الفاروق کے گھر گئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے صدیق الفاروق کی عیادت اور مزاج پرسی کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں