مسلم لیگی کارکنوں کو 118 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد

پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (اولڈ ایم ایس ایف) کے قائدین مسلم لیگ کے 118 ویں یوم تاسیس پر کیک کاٹ رہے ہیں
پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (اولڈ ایم ایس ایف) کے زیر اہتمام مسلم لیگ کے 118 ویں یوم تاسیس پر کیک کاٹنے کی تقریب وسیم خان صدر پامی پنجاب کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد کی گئی۔ جس میں اولڈ MSF کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین پامی محمد اسلم زار، اقبال ڈار مرکزی صدر مسلم لیگ جنیجو، سردار نصراللہ چیئرمین مسلم لیگ کونسل، سید ثقلین عباس بخاری مرکزی صدر مسلم لیگ قیوم، اور مسلم لیگی رہنما سید نصیب اللہ گردیزی، اعجاز حفیظ، ظفر اللہ علوی، راشد لودھی، سید حسنین بخاری، ایڈووکیٹ مہر جہانگیر اور چوہدری ذوالفقار نذیر نے شرکت کی اور تمام مسلم لیگی کارکنوں کو 118 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

اپنا تبصرہ لکھیں