اسلام آباد کے مرکزی تجارتی سنیٹر بلیو ایریا اور اسلام آباد کی مارکیٹوں میں تجاوزات اور گندگی کے خلاف شہریوں نے ایک تنظیم قائم کی ہے جسے فرینڈز آف اسلام آباد کا نام دیا گیا ہے یہ تنظیم بلیو ایریا سمیت شہر کی تمام مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کام کرے گی اس تنظیم کا ابتدائی اجلاس ہوا جس میں محمد شفیق اس تنظیم کا کنوینر اور چوہدری محمد اسلم کو ڈپٹی کنوینر بنایا گیا ہے اور اجلاس میں شریک تمام افراد اس تنظیم کے بانی ممبر ہوں گے یہ تنظیم شہریوں کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں سے تعلق رکھنے والے مسائل کے علاوہ مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کام کرے گی
