ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں ان کی صحت و تندرستی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ 

ملاقات میں ایرانی سفیر کے ہمراہ سفارتخانے کا وفد بھی شامل تھا، وفد نے قائد جمعیت کی صحت و تندرستی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سربراہ جےیوآئی اور ایرانی سفیر نے اس موقع پر ایران پاکستان تعلقات، علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ میں جاری ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر جمعیت علماء اسلام کی کاوشوں اور پاکستان بھر میں شایان شان غزہ یکجہتی مظاہروں کے انعقاد پر سلام پیش کرتا ہوں، علمائے کرام بالخصوص آپ جیسے مدبر اور حکیم سیاسی رہنما سے تبادلہ خیال اور صلاح مشورہ کو ضروری سمجھتا ہوں۔ 

اپنا تبصرہ لکھیں