اسلام آباد ( )گجر یوتھ فورم اسلام آباد سٹی اور صحت ڈاٹ کام کے درمیان ایک باہمی معاہدے MOU پر دستخط کئے گئے جس کے تحت گجر یوتھ فورم اسلام آباد سٹی کے عہدیداران و ممبران اور انکی فیملیز کے لیے صحت گولڈ ڈسکاؤنٹ کارڈ کی ممبرشپ دی گئی ، اس موقع پر صحت ڈاٹ کام کے عبدالوحید بابی نے کہا کہ صحت ڈاٹ کام گجر یوتھ فورم اسلام آباد سٹی کے ممبران اور انکی فیملیز کو نہ صرف صحت گولڈ ڈسکاؤنٹ کارڈ کے ذریعے ڈسکاؤنٹ کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ ان کے لئے فری میڈیکل کیمپ ، مختلف امراض کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد ،ہوم میڈیکل سروسز جیسی سہولیات بھی فراہم کرے گا ، چیئرمین گجر یوتھ فورم اسلام آباد سٹی چودھری اکرم گجر نے کہا کہ جی وائی ایف اپنی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے ایسے اقدامات کرتی رہے گی ، سرپرست اعلیٰ چودھری عبیداللہ نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں ہیلتھ و میڈیکل کی مناسب سہولیات پر خصوصی کام کرنا ہوگا , اس موقع پر جنرل سیکریٹری چودھری عمران گجر نے صحت ڈاٹ کام کا صحت گولڈ ڈسکاؤنٹ کارڈ کی ممبرشپ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ، تقریب میں عبدالوحید بابی CEO صحت ڈاٹ کام ،
محمد اکرم گجر چیرمین گجریوتھ فورم جنرل سیکریٹری چوہدری عمران علی گجر سرپرست اعلیٰ چوہدری عبیداللہ صاحب سرپرست اکبر علی گجر صاحب ، چیف آرگنائزر چوہدری فضل الہی , چودھری عتیق گجر ، چودھری آصف گجر ، چودھری نعیم گجر ، عدنان اشرف گجر ، چودھری کرامت گجر ، چودھری عدیل گجر ، عتیق گجر ، طارق گجر ، جمیل گجر ، افضل گجر و دیگر نے شرکت کی
