“اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان کے سب کیمپس سیکٹر I-8/4 میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح”
معزز مہمانان گرامی چوہدری مبارک علی سابق سپیشل سیکرٹری نیشنل اسمبلی آف پاکستان، اور محترم نسیم خالد سابق سینئر ڈی جی نیشنل اسمبلی آف پاکستان نے IIUP کے سب کیمپس کا وزٹ کیا اور یونیورسٹی کیمپس پہنچنے پر IIUP کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی, چئیر مین بورڈ آف سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم فاروقی, ممبر بورڈآف ٹرسٹیز انجینئر محمد عمر فاروق خان سابق ڈی جی سی ڈی اے, کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد رفاقت علی جلالی اور ایڈمن آفیسر محمد کاشف اور دیگر فکلیٹی ممبران اور طلباء نے معزز مہمانان گرامی کا پر تپاک اسقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا
اس اہم دورے کے موقع پر معزز مہمانان گرامی چوہدری مبارک علی اور محترم نسیم خالد نے IIUP کے سب کیمپس کے وزٹ کے موقع پر وی سی آفس ایڈمن آفس لائبریری، کلاس رومز اور ہاسٹل کا معا ئنہ کیا اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور کارکردگی کو سراہا اور اس موقع پر یونیورسٹی کی جدید ترین کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔
اور انہوں نے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور تعلیم میں جدت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی کمپیوٹر لیب طلباء کو بہترین وسائل فراہم کرنے اور انہیں جدید دنیا کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے انتہائی اہم ہے۔
جدید سہولتوں سے لیس کمپیوٹر لیب کے قیام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں طلباء کے لیے تحقیق اور اختراعات کے جدید اسلوب سیکھنے کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گی۔
اور معزز مہمانان گرامی نے یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار اداکرنے کا اظہار کیا اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں IIUP کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی اور ان کی پوری ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔
پروفیسر، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی اور انتظامیہ نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دورہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانےکے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہےاور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کے طلباء تیزی سے ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کرنے کے لیے مہارتوں اور وسائل سے لیس ہیں۔