سوزوکی موٹر کارپوریشن نے انڈیا میں ہونے والے ’موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2025‘ میں اپنا الیکٹرک اسکوٹر ای-ایکسس (e-ACCESS) متعارف کر دیا ہے۔
سوزوکی گلوبل جاپان کے مطابق ’ای-ایکسس‘ سوزوکی کا پہلا عالمی سٹریٹجک BEV اسکوٹر ہے، جو روزانہ آسان استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے میں سواری کی آرام دہ گنجائش اور بہتر ڈیزائن، دونوں چیزیں مدنظر رکھی گئی ہیں۔ یہ سوزوکی کی دیگر روایتی موٹرسائیکلوں کی طرح آرام دہ، پائیدار اور ہر لحاظ سے بااعتماد ہے۔