فرینڈ آف کشمیر فورم بنانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام پیر کو اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس  میں سابق وفاقی وزیر  مشاہدحسین سید کی سربراہی میں فرینڈ آف کشمیر فورم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے  فرینڈ آف کشمیر فورم بنانے  کی منظوری دی ۔  فورم میں کشمیر ی وپاکستانی سیاستدان ،حریت رہنما، سول سوسائٹی صحافی سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوں گے جو بیرون ملک جاکر مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے لابنگ کریں گے ،۔ قومی کشمیر کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان، سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری ، نائب امیر جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ ،سابق وفاقی وزیر  مشاہد حسین سید،سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ، سردار مسعود خان، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر  ڈاکٹر  محمد مشتاق خان ، سابق امیر عبدالرشید ترابی ، سابق سفیر عبدالباسط،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینیر غلام محمد صفی ،محمد فاروق رحمانی،محمود ساغر ،شمیم شال ،فیض نقشبندی  ، مولانا امتیاز صدیقی  نے بھی خطاب کیا اس موقع پر  نائب امیر جماعت اسلامی  میاں اسلم، آصف لقمان قاضی،  عبداﷲ گل ، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے  ۔ حافظ نعیم الرحمان  کے زیر صدارت  قومی کشمیر کانفرنس کے اختتام پر ایک اعلامیے کی بھی منظوری دی گئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں