غیر قانونی تقرریوں کے جمعہ بازار کو بند کیا جائے

جماعت اسلامی پنجاب کے سابق سیکرٹری اطلاعات سید عبد الطیف شاہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر صحت سلمان رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی غیر قانونی تقرریوں

کا نوٹس لیا جائے اور ایسی تمام تقرریوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے انہوں نے یہ مطالبہ اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ شہر کے سماجی حلقے اور سول سوسائٹی بھی ایسے اقدامات پر تشویش میں مبتلا ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی میں اختیارات کی لوٹ مار اور غیر قانونی تقرریوں کے جمعہ بازار کو بند کیا جائے ایسی تقرریوں سے شہریوں اور مریضوں کے سماجی حقوق متاثر ہورہے ہیں اور حکومت کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں اگر صوبائی حکومت نے ایسی غیر قانونی تقرریوں کو منسوخ نہ کیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ صوبائی حکومت کے کارپرداز بھی اس گھناؤنے کھیل کا حصہ ہیں‘ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس جانب متوجہ ہونا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈسپنسر کو انتظامی امور کا سپروائزر تعینات کرنے پر ملازمین اور ڈاکٹروں میں بے چینی پھیل گئی ہے اور درجے چہارم اور دیگر ملازمین نے اس اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ غیر قانونی اقدامات جاری رہے تو ملازمین ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کے ہر اہم حلقوں میں یہ بات گردش کررہی ہے کہ ہسپتال کے ملازمین غیر قانونی طور پر سپروائزر کے طور مسلط کیے جانے والے

ڈسپنسر کے مبینہ ناروا رویئے کی شکایت کرنے کے لیے نگران ایم ایس

کے پاس بھی گئے تھے مگر ان کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ملازمین کو تنگ کرنے کے لیے مسطل کیے جانے والے سپروائزر نے خاموشی کے ساتھ ایم ایس کے اختیارات بھی استعمال کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ کہ اس کے خلاف پہلے بھی ایک انکوئری ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر عمر بھی صورتحال سے آگاہ ہیں اورملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں