آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کی جانب سے پروقار افطار ڈنر کا اہتمام

آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلام آباد کے ہیلتھ و میڈیکل کے اداروں ، آرگنائزیشنز ، پیرامیڈیکس کے نمائندوں ، اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدور و ایگزیکٹیو ممبران ، نیشنل پریس کلب کے ایگزیکٹیو ممبرز صحافی حضرات اور دیگر دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز سعید جان مروت ، صدر ملک سجاد ، سینئر نائب صدر طاہر نواز ، نائب صدر زید احمد ، چیئرمین وومن ونگ ڈاکٹر نبیلہ صدف اور جنرل سیکریٹری عبدالوحید بابی نے معزز مہمانوں کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ مہمانوں میں آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کی جانب سے خوبصورت تسبیح کا تحفہ بھی پیش کیا ۔افطار کی تقریب میں اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سابق صدور رانا ایاز ، ملک ظہیر ، کامران عباسی ، عمران شبیر عباسی ،ایگزیکٹیو ممبران نوید ستی ، کامران اختر ، سابق ایگزیکٹیو محمد بلال ، محمد ابوبکر ، ایڈوکیٹ ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ایگزیکٹیو ممبر اظہار خان نیازی ، روز ٹی وی اور ڈیلی پاکستان کے رپورٹر صاحبزادہ علی شاہ ، بلیو چینل سے رضوی ، آل پاکستان پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد خان ، پیرامیڈیکس اسٹاف ایسوسی ایشن پولی کلینک کے رہنما سید ساجد بخآری ، اشرف خان ، پیرامیڈیکس اسٹاف ایسوسی ایشن پمز کے زیشان ملک ، ڈائریکٹر سعید انٹرنیشنل ہسپتال ڈاکٹر نعمان خٹک ، گجر یوتھ فورم سٹی کے جنرل سکریٹری عمران علی گجر ، عدنان اشرف گجر ، کرامت علی گجر ، عتیق گجر ، چودھری فہد ، محمد دانش، کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹرز کے پیڈیاٹریکس سرجن ڈاکٹر عبیداللہ ، پمز نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر شریف خٹک ، سابق سول سرجن پولی کلینک و لائنز ڈاکٹر مسعود غنی ، ٹرینرو یو ٹیوبر شیخ اشتیاق ، شفاء نور فاؤنڈیشن کے زید احمد اور انکی ٹیم ، ڈائریکٹر مڈلنک شہزاد احمد صدیقی ، ناظم اعلیٰ مدرسہ ضیاء القرآن الحبیب مسجد رانا محمد فقیر حسین ، بلیو ایریا سے جاوید ابراہیم ، محمد عمران ، محمد شاہد ، اسد عزیز ، نوید عزیز ، سلمان ملک ، مجتبیٰ اعوان ، شاہین لیب و دیگر اداروں کے نمائندے نے بھرپور شرکت کی ، معزز مہمانوں کی خدمت میں ایسوسی ایشن کی جانب سے خوبصورت تسبیح کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں