مشہد بھی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے،

مشہد بھی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ شہریوں کو بارش اور برف باری کا بھی سامنا ہے۔مشہد مقدس کی سب سے بڑی خصوصیت وہاں امام علی رضا رضی اللہ عنہ کے روضے کی موجودگی ہے جہاں دن رات زائرین کی خاصی بڑی تعداد زیارت کے لئے حاضری دیتی ہے۔ برف باری اور سخت موسم کے باوجود دنیا بھر سے زائرین کی آمد جاری رہی اور منتظمین کے بروقت انتظامات کے باعث ان کی حاضری کے دوران کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہوئی۔