جھیل سیف الملوک کو طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

ایشیا کی خوبصورت ترین جھیل سیف الملوک کو ساڑھے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک کا راستہ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھاری مشینری کے زریعے 6 گلیشیئرز کاٹ کر روڈ کھولا جھیل اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، مگر یہی منجمد خوبصورتی سیاحوں کے لیے ایک نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے۔