فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ میچزہوں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے، جس میں پانچ ٹی20 میچز شامل ہیں۔ ابتدائی دو میچز 25 سے 27 مئی تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب اقبال سٹیڈیم کسی ٹی20 میچ کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کے تمام میچز سخت گرمی کے موسم میں شیڈول ہیں، اس لیے ان کے اوقات رات 8 بجے رکھے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی، اور سیریز کا فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔