اسلام آباد — پاکستان مسلم لیگ(ج) کے سربراہ ممتاز سیاسی راہنماء اقبال ڈار اتوار کو ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے اور وہ ملکی صورت حال پر اظہار خیال کریں گے‘ اقبال ڈار حال ہی میں پنجاب کے اہم اضلاع کے تنظیمی دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں اور یہاں انہوں نے سیاسی کارکنوں سے ملاقاتیں کی ہیں‘ جن میں بھارت کی جانب سے پیدا کی جانے والی کشدیہ صورت حال پر غور کیا اور اسے تشویش ناک قرار دیا ہے اور کہا کہ بھارت اس خطہ میں امن کے منافی اقدمات اٹھا رہا ہے جس سے جنوب ایساء اور پوری دنیا کا امن بھی تباہ ہوسکتا ہے انہوں نے او آئی سی اور اقوام متڈہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارت کی حالیہ مہم جوئی کی کوشش اور کشیدگی ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریںفالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے۔ جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اتر آیا ہے۔مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچار میں پورے خطے کے امن کو دا پر لگا دیا ہےکوئی بھی فالس فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں اور فالس فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہیں۔
