برطانیہ ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟

برطانوی حکومت کی جانب سے بعض ممالک کے شہریوں کے ویزے محدود کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرا کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے کام یا تعلیمی ویزے پر آنے والے سیاسی پناہ طلب کرلیتے ہیں۔

برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ایک لاکھ 8 ہزار افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔

سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ 10 ہزار  542 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر 2 ہزار 862 سری لنکن اور تیسرے پر  2 ہزار 841 نائجیرین شہری تھے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس برطانیہ میں ایک لاکھ 7 ہزار 480 بھارتی اور 98 ہزار 400  چینی طلبہ موجود تھے۔