سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر جمعہ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر جمعہ کو ( کل ) پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر فی الحال بھارت کے دورے پر ہیں اور پاک، بھارت کشیدگی کے تناظر میں یہ اہم دورہ کر رہے ہیں۔

عادل الجبیر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔