پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول پر اثرات پڑنے کا خدشہ

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول پر اثرات پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 25 مئی سے 3 جون تک پاکستان میں شیڈول ہے، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث اس کے ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔**

بنگلہ دیشی ٹیم کو 21 مئی کو پاکستان پہنچنا ہے جبکہ ابتدائی دو میچز فیصل آباد اور باقی تین میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔ تاہم پاک بھارت تناؤ کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مشاورت جاری ہے اور جلد سیریز کے مستقبل کا فیصلہ متوقع ہے۔