آپریشن بنیان مرصوص

پاکستان نے ایک اور بھارتی طیارہ مار گراکر پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ مار گرانے کے بعد وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈر اتھارٹی کا اجلاس بلایا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔ اور بھارت کے خلاف ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کا آغاز کیا ہے جس کا نام سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے اور اس کا مطلب ’’ آہنی دیوار‘‘ ہے۔