سینیٹ میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین`قرار داد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور  کر لی گئی ، سینیٹ میں قرار داد دوسری مرتبہ منظور کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ  مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو جامع مذاکرات سے حل کیا جائے، پاکستان اپنے حصہ کے پانی کا دفاع کرے گا ، سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

قرار داد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیاہے جبکہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ  کیا ۔