لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر


بہاولپور میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو الرٹ جاری کردیا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ بہاولپور میں20 تک شدید گرمی ہے شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

بہاولپور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی 25 فیصد بتائی جاتی ہے ۔

مینجمنٹ اتھارٹی کاکہنا ہے کہ بہاولپور میں آج بھی بارش برسنے کے بھی امکان نہیں ہیں۔

کان کا میل آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
ادھرڈی جی خان میں بھی سورج کا راج ہے اور شدید گرمی برقرار ہے،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا امکان موجود نہیں۔

دوسری جانب رحیم یارخان میں بھی شدیدگرمی کاراج ہے، گرمی کاپارہ 45سینٹی گریڈتک پہنچ گیا،شدیدگرمی سےشہریوں کابراحال ہے،ماہرین صحت کاشہریوں کوگرمی سےبچنےکےلیےاحتیاطی تدابیرپرعمل کرنےکامشورہ دیا ہے۔

شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 30سینٹی گریڈتک ریکارڈکیاگیا۔مشروبات کےپوائنٹس پررش ریکارڈ کیاگیا۔

ا
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافےکاسلسلہ جاری رہےگا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کو موسم گرم اور خشک رہا کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے کچھ دنوں تک صوبہ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

شکارپور اور گردونواح میں گرمی زور پکڑنے لگی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ریکارڈکیا گیا،خیرپور میں پارہ47 سینٹی گریڈ ریکارڈکی گئی