اسلام آباد —- نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی وہ انسانی حقوق چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی، اس موقع پر شمس الرحمن سواتی نے پاکستان میں محنت کشوں اور ٹریڈ یونینز کو درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود،سیکرٹری اور وزارت کے ڈائریکٹر شیر باز مگسی بھی موجود تھے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نیشنل لیبر فیڈریشن کو پاکستان کی سب سے فیڈریشن ہونے پر مبارکباد دی اور مزدورں اور محنت کوشوں کو در پیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
