جنرل سید عاصم منیرکا فیلڈ مارشل بننا ` شاندار پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا فیلڈ مارشل بننا ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے، رضوان صادق خان

اسلام آباد— پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چودھری جہانگیر اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے تاریخی عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عہدہ نہ صرف ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنمائوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے جس استقامت، حکمت اور جذبے کے ساتھ قومی دفاع کو یقینی بنایا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مستقبل میں بھی ملکی سلامتی، استحکام اور وقار کے لیے اپنی بھرپور خدمات جاری رکھیں گے، ان پر پوری قوم کو فخر ہے۔