تھپڑ مارنے والے اہلکار کو برطرف کر دیا گیا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہری کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کو برطرف کر دیا گیا۔ سعودی مسافر کو اہلکار نے فیملی کے سامنے تھپڑ مارا تھا۔ واقعہ منگل کے روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا، مسافر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی مسافر کو اہلکار نے فیملی کے سامنے تھپڑ مارنے کے واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جہاں مسافر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام کیطرف سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ متاثرہ فیملی نے احتجاج اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔