مریم نواز نے نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں، جنہوں نے الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے جیسے عملی اقدامات کے ذریعے اپنی مقبولیت ثابت کی ہے۔
مختلف تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و جذبہ اور مریم نواز کی موجودگی نے انہیں یوتھ کی پسندیدہ سیاسی رہنما بنا دیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے صرف تقریریں نہیں کیں بلکہ عملی طور پر نوجوانوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے، جس کی بدولت وہ آج نوجوانوں کی پہلی ترجیح بن چکی ہیں۔