وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیاء میں قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مذہب، ثقافت اور باہمی اعتماد پر قائم ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی گزشتہ سال یوم پاکستان پر آمد اور پریڈ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا منصب سنبھالنے کے بعد ملائیشیاءکا دوسرا دورہ دونوں ممالک کی مابین فروغ پاتے دوطرفہ مظبوط تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ دونوں ممالک کے اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی
