جماعت اسلامی کے یکجہتی کشمیر جلسہ کی جھلکیاں

٭  جماعت اسلامی کا عظیم الشا ن یکجہتی کشمیر جلسہ کا آغاز سہ پہر 3:30بجے ہو ا۔
٭  مقررین کے خطاب کا آغاز تلا وت قرآن مجیداور نعت رسول سے کیا گیا۔
٭  جلسہ عام میں بڑی تعداد میں مقبوضہ کشمیر سے آئے ہو ئے افراد بھی شر یک تھے۔
٭  نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم یو تھ ونگ کی بڑی ریلی کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچے۔
٭ یکجہتی کشمیر جلسہ سے سینیٹر میاں محمد اسلم،حا فظ تنو یر احمد، نصراللہ رندھاوا، اور دیگر نے خطاب کیا۔
٭  نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم خطاب کے لیے آئے تو کار کنان نے فلک شگاف نعروں سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
٭  بڑی تعداد میں نو جو انوں اور بچوں نے ہاتھ میں جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پر چم اُٹھا رکھے تھے۔
٭  یو م یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں سب سے بڑا جلسہ تھا۔
٭  شرکاء جلسہ نے بڑے پیمانے پر کشمیر یوں کی حمایت اور بھارت کے مخالف کتبے اُٹھا رکھے تھے۔
٭  پرو گرام کی سیکیورٹی کے لیے جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے کار کنان ما مور تھے جبکہ پو لیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی۔
٭   یکجہتی کشمیر جلسہ میں اسلامی جمعیت طلبہ جماعت اسلامی یو تھ ونگ اور دیگر برادر تنظیموں کے کار کنان بھی بڑی تعداد میں شر یک ہو ئے۔
٭  شر کا ء جلسہ  بار بار نعروں سے پرو گرام میں مو جو د لو گو ں کے جذبات کو گر ماتے رہے۔
٭  جلسہ کے اختتام تک کارکنان اور عوام دوردراز سے ٹو لیوں کی شکل میں پنڈال پہنچتے رہے۔
٭  یکجہتی کشمیرجلسہ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شر یک ہو ئی۔
٭  یکجہتی کشمیرجلسہ میں خواتین اور شیر خوار  بچوں نے گاڑیوں میں بیٹھ کر قائدین کاخطاب سنا۔
٭  جی نائن مر کز کے ارد گرد گھروں  اور مار کیٹوں کے چھتوں پر بھی شہریوں نے کھڑ ے ہو کرجماعت اسلامی کے قائدین کا خطاب سنا۔
٭  جلسہ عام کی کو ریج کے لیے بڑی تعداد میں نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا مو جو د تھا۔
٭  یکجہتی کشمیر جلسہ کو سو شل میڈ یا پر براہ راست ملک بھر میں دکھا یا گیا۔