کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں کراچی کمپنی کے مقام پر جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی صو بہ پنجاب حا فظ تنو یر احمد ، امیر جماعت اسلامی سلام آباد نصر اللہ رندھاوا، جماعت اسلامی آزاد کشمیراسلام آباد کے امیر اشرف بلال، نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، صا حبزادہ ولی اللہ بخاری ،جنرل سیکرٹری زبیر صفدر ، جے آئی یو تھ ونگ کے صدر غفران اللہ بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔یکجہتی کشمیر جلسہ میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعدادمیں شر کت کی ۔
جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہاکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے دشمن نے دبوچ رکھا ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو تا ہماری جدو جہد اور تحریک جاری رہے گی ،ملک کے مجموعی حالات سے لگ رہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں ، اداروں اور سیاسی جماعتوں نے کشمیر کو پس پشت ڈال دیا ہے186دن سے 80لاکھ لوگوں نو لاکھ سے زائد فوج نے قید کر رکھا ہے ،کشمیر حیران ہیں کہ ہمارے پشتیبان پاکستان کے حکمران ہمارے ساتھ ہیں یا مودی کے ساتھ ہیں ، میاں محمد اسلم نے کہا ہماریخارجہ پالیسی بُری طر ح ناکام ہو چکی ہے اور ہمیں خارجہ پالیسیوں کے محاز پر دنیا بھر میں شر مندگی کا سامنا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے دنیا بھر مین ابلاغ اور سفارت کاری کے لیے نائب وزیر خارجہ کا تقرر کیا جا ئے کیو نکہ کشمیر کی آزادی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قومی قیادت کو متحد کیا جا ئے ۔
حا فظ تنو یر احمد نے کہا 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور خصوصاً پاکستانی حکمرانوں کا فرض تھاکہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا۔ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اگر بھارت کشمیر میں فوجیں بھیج سکتاہے تو پاکستان کیوں نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر ابھی نہیں تو کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہو گیاہے ۔ پاکستان کی بقا، سا لمیت اور حفاظت کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے ۔
نصراللہ رندھاوا نے کہا ،آج کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں چیخ و پکار کر رہی ہیں مگر کوئی محمد بن قاسم اور محمود غزنوی ان کی پکار سننے والا نہیں ۔ انھوں نے کہامسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اب حکومت ہندوستان سے تمام معاہدوں کے خاتمہ کا اعلان کرے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادں کو بنیاد بنا یا جائے۔انھوں نے کہاموثر سفارتی جدوجہد کے لیے قومی قیادت کو قومی کشمیر پالیسی پر متحد کرنا گزیر ہے