عزا خانہ رفعت ہاشمی کے زیر اہتمام عشرہ محرم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد—–سید شمعون ہاشمی کی رہائش گاہ پر قائم عزا خانہ رفعت ہاشمی کے زیر اہتمام عشرہ محرم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ آٹھ محرم الحرام کو عزا خانے سے برآمد ہونے والے جلوس علم و ذوالجناح میں سینکڑوں عزاداران حسین نے بلا تخصیص مذہب و فرقہ شہیدان کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ آٹھ روزہ مجالس عزا کے سلسلے سے مولانا سید عمران حسین زیدی آف کراچی نے مقام اہل بیت علیہم السلام بزبان خالق اہل بیت کے موضوع پر خطاب کیا جبکہ جڑواں شہروں کے نامور سلام گزاروں، مرثیہ خوانوں اور ماتمی تنظیموں نے ہدیہ سلام و ماتم پیش کیا۔ نامور شعرا بشمول محترمہ کشور ناہید، شکیل جازب، خرم خلیق اور مشہور اداکار عمران عباس نے بھی سلام عقیدت پیش کیا۔ آٹھ محرم کو بعد از مجلس عزا خانے سے شبیہہ زوالجناح اور علم حضرت عباس بھی برآمد ہوئے۔ مجالس اور نیاز و لنگر کے احسن انتظامات پر جہاں اہل محلہ اور عزاداروں نے مجالس کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا وہیں ٹریفک اور سکیورٹی کے فول پروف عملدرآمد پر اسلام آباد پولیس سے بھی اظہار تشکر کیا جاتا رہا۔