چہل قدمی دنیا میں صحت کے فوائد سے بھرپور سب سے کم اہمیت دی جانے والی ورزشوں میں سے ایک ہے۔ لیکن صحت پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چہل قدمی کے 5 بڑے فوائد ہیں:
1- چلنا دل اور پھیپھڑوں کے لیے بہت مفید ہے۔
2- یہ دل کی بیماری کے خطرے، بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور فالج کے امکانات کو گھٹاتی ہے۔
3- چہل قدمی سے نہ صرف آپ عمومی طور پر بہتر محسوس کرتے ہیں، بلکہ اس سے اینڈورفنز خارج ہوتے ہیں جو موڈ کو بہتر بنانے والے ہارمونس ہیں۔
4- چہل قدمی خون کی روانی کے لیے بھی اچھی ہے۔ یہ آپ کے جسم، خصوصاً دماغ تک خون کی گردش کو بڑھاتی ہے، جو الزائمر جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
5- چہل قدمی جوڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ جوڑوں کے اردگرد کے پٹھوں کو مضبوط اور حرکت کو آسان بناتی ہے، ہڈیوں کی ہلکی سی نشوونما کو بھی فروغ دیتی ہے، جس سے ہڈیاں مزید مضبوط ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر، آپ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ چہل قدمی بذات خود مفید ہے، لیکن روزانہ 10 ہزار قدم مکمل کرنا اور بھی بہتر ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ہدف مکمل کرنا جسمانی اور ذہنی دونوں لحاظ سے فائدہ مند ہے، جن میں وزن پر قابو، دل کی صحت اور ذہنی سکون شامل ہیں۔