فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس میں گھوم پھراورآواز لگا کر اخبار فروخت کرتا صرف ایک ہاکر رہ گیا جو72 سالہ پاکستانی علی اکبر ہیں۔
آپ اوائل1975ء میں راولپنڈی سے پیرس پہنچے۔غریب گھرانے سے تعلق تھا۔ چند ماہ معمولی ملازمتیں کیں، پھر گھومتے پھرتے لی موندے اور دیگر فرنچ اخبار بیچنے لگے۔
پچھلے50 برس سے اخبار بانٹتے نرم مزاج و محبت آمیز یہ پاکستانی اہل پیرس میں بہت مقبول ہیں۔ لیجنڈری شہر کی ثقافتی و تہذیبی تاریخ کا حصہ بن چکے۔
اس لئے حکومت فرانس نے حال میں انھیں اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزاز’’لیجن آف آنر‘‘سے نوازا جو جلد ان کو ملے گا۔
عام آدمی ہوتے ہوئے علی اکبر کی زندگی محنت وجدوجہد اور محبت وامن سے عبارت ہے۔ یورپ کی ایک بڑی عالمی طاقت میں پاکستان کے بہترین عوامی سفیر بن گئے۔