نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے معزز ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کا پر تپاک و پر خلوص خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال،توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک، ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گی