نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے، بلکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا ہے۔

پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10، 10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔