ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے دوران ایک نیا فارمیٹ منظرِ عام پر آگیا ہے، جو روایتی ریڈ بال کرکٹ اور جدید ٹی 20 کرکٹ کے عناصر کو یکجا کرتا ہے، اس نئے فارمیٹ کا نام ’ٹیسٹ 20‘ رکھا گیا ہے۔
اس منصوبے کو سابق کرکٹ اسٹارز اے بی ڈی ویلیئرز، کلائیو لائیڈ، میتھیو ہیڈن اور ہربھجن سنگھ جیسے نامور کھلاڑیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔