وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے پر باقاعدہ ردِعمل دے دیا ہے

وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے پر باقاعدہ ردِعمل دے دیا ہے۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ ریاست اس معاملے سے باخبر ہے۔تفصیلات کے مطابق طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی باقاعدہ ردِعمل نہیں دیا گیا تھا۔تاہم اب اس کی تصدیق سرکاری سطح پر کر دی گئی ہے۔
صحافی نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے سے متعلق سوال کیا۔وزیر داخلہ نے صحافی کےسوال پر احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبر سنی ہے،اس سے متعلق ریاست باخبر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر بہت کام ہو رہا ہے آپ کو جلد خوشخبری ملے گی۔

اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے مبینہ آڈیو پیغام و حراست سے فرار ہونے کا نوٹس لیا تھا ۔