پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیدیا
صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز کی اننگ کھیلی
یشیاء کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دے دیاہے جس میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی بٹینگ بہترین رہی ،ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں صاحبزادہ فرحان 57 اور فخر زمان 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم صاحبزادہ فرحان شاندار 57 رنز کی اننگ کھیل کر کیچ آوٹ ہو گئے۔ صاحبزادہ فرحان کے بعد صائم ایوب نے میدان سنبھالا لیکن وہ 14 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔
صائم ایوب کے بعد محمد حارث آئے لیکن وہ صفر پر ہی پولین لوٹ گئے۔ اوپننگ پر آنے والے فخر زمان نے ماہرانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے لیکن وہ نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے، کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ چھٹے نمبر پر آنے والے حسین طلعت ایک سکور بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا صرف 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آوٹ ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی آج اپنے بلے کا جادو نہیں چلا سکے اور صفر پر ہی پولین لوٹ گئے۔ شاہین کے بعد آنے والے فہیم اشرف بھی پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر صفر پر پولین لوٹ گئے۔