اسلام آباد
فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی رہنماء اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے ملک میں قانون کی عمل داری پیدا کرکے ہی انصاف اور عدل کا ماحول بنایا جاسکتا ہے نیشنل پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ نیب ایل ڈی اے‘ سی ڈی اے اور تمام بڑے شہروں میں ترقیاتی اداروں میں صارفین کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کا بھی نوٹس لے انہوں نے کہا کہ اب کروانا وائرس کے باعث جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں اس وجہ سے ان ترقیاتی اداروں میں صارفین پہلے سے بھی ذیادہ خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم میڈیا کے مسائل سے آگاہ ہے اور ہم ہر مشکل وقت میں میڈیا کے ساتھ کھڑے ہوں گیا انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ میر شکیل الرحمن قانون کی تابع داری کرتے ہوئے ضرور سرخرو ہوں گے