اسلام آباد
معروف کالم نگار‘ صحافی مولوی سعید اظہر طویل علات کے بعد انتقال کرگئے‘ مرحوم کو سوگواروں کی موجودگی میں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا‘ نماز جنازہ میں مرحوم کے دوست احباب اور عزیزوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی‘ مرحوم مثانہ کے کینسر میں مبتلا تھے اور چھ ماہ سے صاحب فراش تھے ان کی عمر ستر برس سے زائد تھی مولوی سعد اظہر نے بھر پور صحافتی اندگی گزاری وہ صحافتی اور دانش ور حلقوں میں بہت مقبول تھے صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ جہاں نما سے کیا‘ وہ روزنامہ مشرق‘آزاد‘جہاں پاکستان‘ سے بھی منسلک رہے اور ان دنوں ایک قومی روزنامے کے لیے کالم لکھ رہے تھ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹیرین کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے سینئر صحافی محمد سعید اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور مرحوم محمد سعید اظہر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سعید اظہر ایک دیانتدار و نڈر صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو سربلند رکھا۔سعید اظہر سر مرحوم کی خدمات کو پاکستان کی صحافتی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔فریال تالپور نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(دستور) کے صدر نواز رضا‘ سیکرٹری سہیل افضل اور بزرگ اخبار نویس سید سعود ساحر نے بھی مولوی سعید اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے
